بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فواد خان کا فوٹو شوٹ بھارت میں مقبول

فواد خان کا فوٹو شوٹ بھارت میں مقبول


پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جسے بھارت میں بھی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

فواد خان وہ اداکار ہیں جو لالی وڈ سے لے کر بالی وڈ تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور پاکستان سمیت سرحد پار کے مداح بھی ان کی ایک جھلک کے دیوانے ہیں۔

حال ہی میں فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کے فیشن ہاؤس علائینا کا افتتاح کیا جس کی ایک کلیکشن ‘سلک’ کے لیے انہوں نے ماڈلنگ کی۔

فواد خان کے شاندار روایتی لباس کرتے میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو کافی متاثر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان کے بھارتی مداحوں کا کہنا ہے کہ چاہے وہ بالی وڈ میں کام کریں یا نہ کریں، لیکن وہ ان کو ہمیشہ پسند کرتے رہیں گے۔


خیال رہے کہ گذشتہ برس اڑی حملے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی اداکاروں پر بھارت کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کی لپیٹ میں فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ اور ماہرہ خان کی ‘رئیس’ بھی آئی۔

تاہم اہم بات یہ ہے کہ ان تمام تنازعات کے باوجود بھارتی مداح اب بھی فواد خان کو بہترین اسٹائل آئیکون اور اداکار کے طور پر پسند کرتے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*