بنیادی صفحہ / اہم خبریں / امریکا میں آسٹریلوی سفارتکار اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک

امریکا میں آسٹریلوی سفارتکار اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک

امریکا میں موجود آسٹریلوی سفارتکار دوستوں سے ہنسی مذاق کے دوران اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ آسٹریلوی سفارتکار جولیان سمپسن نیویارک سٹی میں اپنے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل کی بالکونی میں دوستوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سیدھا دوسری منزل کی چھت پر جاگرے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سفارتکار اپنے دوستوں کے ساتھ ’’ٹرسٹ گیم‘‘ کھیل رہے تھے جب یہ حادثہ رونما ہوا۔ سمپسن اقوام متحدہ میں آسٹریلیا کے نمائندہ تھے۔


پولیس کے مطابق سمپسن اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو دیکھنے کے لیے اپنے اپارٹمنٹ کی چھت پر گئے تھے جسے آسٹریلیا میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے حق میں کامیاب ووٹنگ کی خوشی میں برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔

نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ سمپسن کی موت کوئی خطرناک کھیل کھیلتے ہوئے ہوئی۔

آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*