بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اجے دیوگن کی فلاپ فلم نے کار کا ماڈل بھی ناکام بنادیا

اجے دیوگن کی فلاپ فلم نے کار کا ماڈل بھی ناکام بنادیا

ممبئی: اجے دیو گن کی نئی فلم ’’گول مال اگین‘‘ 2017 کی دوسری کامیاب ترین فلم ہے لیکن ان ہی کی ایک ناکام فلم کی وجہ سے کار کا جدید ترین ماڈل مارکیٹ میں لانچ ہی نہیں کیا جاسکا۔
2004 میں اجے دیو گن اور عائشہ ٹاکیا کی فلم ’’ٹارزن؛ دی ونڈر کار‘‘ ریلیز ہوئی تھی، فلم کی کہانی ایک جدید ترین ماڈل کی کار کے گرد گھومتی تھی۔ یہ کار بین الاقوامی کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے 1991 میں آنے والے ماڈل امارا 2 سے ملتی جلتی تھی اور اس کا موازنہ 2004 کی فراری 348 اور مٹشی بشی ایکلپس جیسی کاروں کے ساتھ کیا جارہا تھا لیکن فلم ناکام ہوگئی۔


فلم کی ناکامی کے بعد ٹارزن بھی گمنامی کا شکار ہوگئی اور یہ ماڈل بھی کبھی مارکیٹ میں پیش نہ ہوسکا اور اب صورت حال یہ ہے کہ ٹارزن کو 13 برس بعد ممبئی سے کاٹھ کباڑ کی صورت میں ڈھونڈ نکالا گیا ہے، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*