بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پاکستان نے سرحد پار کرنے والے افغان فوجی کو رہا کردیا

پاکستان نے سرحد پار کرنے والے افغان فوجی کو رہا کردیا

پاکستان نے ایک ماہ قبل سرحد عبور کرتے ہوئے حدود میں داخل ہونے والے افغان فوجی کو رہا کرتے ہوئے افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔

افغان فوجی ذبیح اللہ کو ایک ماہ قبل کرم ایجنسی میں خرلاچی سرحد عبور کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم انھیں جذبہ ‘خیرسگالی’ کے طور پر طورخم سرحد پر افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے کمانڈنٹ کرنل فرخ ہمایوں اور افغان عہدیدار کرنل نثار موجود تھے۔

پاکستان اور افغانستان کی جانب سے حال ہی میں سرحدی تنازعات کو حل کرنے کے لیے اجلاس کیے تھے اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کی جانب سے کابل کے دورے کے بعد افغان صدر نے پاکستان سے بہتر تعلقات کے حوالے سے مثبت بیانات دیے تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*