بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فیصل آباد: پولیس مقابلہ، نوجوان کو قریب سے گولیاں ماری گئیں

فیصل آباد: پولیس مقابلہ، نوجوان کو قریب سے گولیاں ماری گئیں

فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں جاں بحق نوجوان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق نوجوان کو بہت قریب سے متعدد بار گولیاں ماری گئیں۔

مقامی لوگ بھی اس جعلی مقابلے کے عینی شاہد ہیں جنھوں نے سارے منظر کو دیکھا۔

پولیس کا موقف ہے کہ مقتول آصف سردار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انھوں نے تجارتی علاقے میں تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر اسفند یار کی سربراہی میں ضلعی میڈیکل بورڈ کے سرجن ڈاکٹر جنید مصباح، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرؤف اور میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر ارشد مسعود نے مقتول کا پوسٹ مارٹم کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو انتہائی قریب سے آگے اور پیچھے دونوں جانب سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، سینے اور پشت پر گولیوں کے زخم کے واضح نشانات موجود ہیں جبکہ مقتول کے سر، دائیں کان ور کاندھے پر بھی زخموں کے نشانات پائے گئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*