بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سیکس دل بند ہونے کا باعث نہیں بنتا.

سیکس دل بند ہونے کا باعث نہیں بنتا.

امریکہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اچانک دل بند ہونے (cardiac arrest) کا معاملہ سیکس سے جوڑا جاتا ہے تاہم اس کی بنیادی وجہ سیکس نہیں ہے۔
ابھی تک جن 4557 دل بند ہونے کے واقعات کی جانچ ہوئی ہے ان میں سے صرف 34 واقعات سیکس کے دوران یا اس کے ایک گھنٹے کے اندر رونما ہوئے ہیں اور ان کے متاثرین میں 32 مرد شامل ہیں۔
امریکہ کے سیڈار سائنائی ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے سومیت چُگھ کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق میں پہلی بار سیکس کو دل بند ہونے کے مؤثر محرک کے طور پر دیکھا اور جانچا گیا ہے۔
یہ تحقیق امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*