بنیادی صفحہ / اہم خبریں / جب نیوز شو کے میزبان نے مصطفیٰ کمال کی غلطی کو درست کیا

جب نیوز شو کے میزبان نے مصطفیٰ کمال کی غلطی کو درست کیا


ہر رات کی طرح گزشتہ شب پاکستانی نیوز چینلز پر وہی سیاسی پروگرامات جاری تھی، تاہم ایک چیز اس رات مختلف ہوئی، وہ یہ تھی کہ ایک پروگرام میں پاکستان کی نامور سیاسی جماعت کے رہنما کو ان کے ایک جملے پر ٹوکا گیا اور انہیں سکھایا گیا کہ یہ بات کرنے کا صحیح انداز نہیں ہے۔

یہ واقعہ حالات حاضرہ پر مبنی جیو نیوز کے شو ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ پر ہوا، جہاں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیڈر فاروق ستار سے ہوئے اپنے جھگڑے پر بات کررہے تھے۔

جب نیوز شو کے میزبان نے مصطفیٰ کمال کی غلطی کو درست کیا
ویب ڈیسک14 نومبر 2017
1
0
ہر رات کی طرح گزشتہ شب پاکستانی نیوز چینلز پر وہی سیاسی پروگرامات جاری تھی، تاہم ایک چیز اس رات مختلف ہوئی، وہ یہ تھی کہ ایک پروگرام میں پاکستان کی نامور سیاسی جماعت کے رہنما کو ان کے ایک جملے پر ٹوکا گیا اور انہیں سکھایا گیا کہ یہ بات کرنے کا صحیح انداز نہیں ہے۔

یہ واقعہ حالات حاضرہ پر مبنی جیو نیوز کے شو ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ پر ہوا، جہاں پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیڈر فاروق ستار سے ہوئے اپنے جھگڑے پر بات کررہے تھے۔

Saad Sayeed @Saad_Scrawls
In which @shazbkhanzdaGEO calls out Mustafa Kamal for a sexist comment. Need more interventions like this
12:21 PM – Nov 14, 2017
14 14 Replies 105 105 Retweets 148 148 likes
Twitter Ads info and privacy
اس بات چیت کے دوران مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ عورتوں کی طرح رونا، چوڑیاں توڑنا، چیل کی طرح چلانا چھوڑیں‘۔

ایسا پہلی بار تو نہیں ہوا جب ٹیلی ویژن پر کسی کو خاموش کروانے، یا اسے تانہ دینے، یا خاموش کروانے یا نیچا دکھانے کے لیے عورت کو بُرا بھلا کہا گیا ہو، تاہم اس انٹرویو کا مثبت پہلو یہ تھا کہ میزبان شاہ زیب خانزادہ نے مصطفیٰ کمال کو خاموش کرواتے ہوئے انہیں ان کی غلطی کا احساس ضرور دلایا۔

شاہ زیب کا کہنا تھا کہ ’میں مداخلت کرنے کے لیے معذرت کرتا ہوں، لیکن یہ درست نہیں ہے کہ اس طرح سے خواتین کا حوالہ دیا جائے، خواتین بھی ایک طاقتور گروپ ہیں، تو یہ درست نہیں لگتا کہ اس طرح ان پر بات کی جائے‘۔

مصطفیٰ کمال ان کی یہ بات سُن کر حیران ضرور ہوئے جس کے بعد انہوں نے کہا کہ ’میری غلطی بتانے کا شکریہ، میں آپ سے متفق ہوں، لیکن آپ کچھ مضبوط خواتین کو جانتے ہوں گے، مگر میں چند کمزور خواتین کو بھی جانتا ہوں‘۔

اس پر شاہ زیب نے کہا کہ ’مرد بھی کمزور ہوتے ہیں‘۔

شاہ زیب کی یہ 10 سیکنڈ کی مداخلت اس بات کی مثال ہے کہ ایک لیڈر کو کس طرح پبلک پلیٹ فارم پر بات کرنی چاہیے۔

ٹوئٹر پر بھی صارفین شاہ زیب خانزادہ کو ان کے اس عمل پر سراہتے نظر آئے۔

سماجی کارکن ماروی سرمد نے شاہ زیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’امید ہے کہ میڈیا میں موجود ہر شخص اس طرح کے بیانات کے خلاف آواز اٹھائے، اور سیاست دانوں سے ہمیں بہتر بیانات کی امید ہے‘۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*