بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پریانکا نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کی بھاری قیمت چکائی

پریانکا نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھانے کی بھاری قیمت چکائی

مبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے اپنی بیٹی کے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریانکا نے کئی مواقعوں پر جنسی ہراسانی اورفلمسازوں کےغلط اقدام کے خلاف آواز اٹھائی جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑی۔
جب سے ہالی ووڈ فلمساز اور پروڈیوسرہاروی وائن اسٹین کے کرتوت منظرعام پرآئے ہیں ہالی ووڈ سمیت دنیا بھرکی اداکاراؤں میں ہمت آگئی ہے اور اداکارائیں اپنے ساتھ ہونےوالی زیادتیوں پرآواز اٹھا رہی ہیں۔نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سمیت متعدد اداکاراؤں نے ہاروی کے کرتوت میڈیا کےسامنے لانے میں اہم کرداراداکیا، جب کہ سابق ملکہ حسن اداکارہ ایشوریا رائے کی مینجر نے بھی انکشاف کرتے ہوئے تھے کہا تھا کہ ہاروی وائن اسٹین نے کئی بار ایشوریا رائے کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم خوش قسمتی سے ایشوریا ہاروی کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا تو ہاروی وائن اسٹین کی درندگی کا شکار نہ ہوسکیں تاہم بالی ووڈ میں انہیں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹی کو کیرئیر کی ابتدا کے دوران آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے صرف 17 سال کی عمر میں فنی کیرئیر کا آغاز کیا، اس وقت پریانکا بہت کم عمر تھی اور مجھے ہر وقت اس کی فکر لگی رہتی تھی لہٰذا میں اسے کہیں بھی اکیلے جانے نہیں دیتی تھیاور فلمسازوں سے ملاقات کے دوران باہر بیٹھی رہتی تھی۔

ملاقات کے دوران کئی فلمسازوں نے پریانکا سے کہا آپ کی والدہ بیٹھی ہیں ہم آپ کو کہانی کیسے سنائیں جس پر پریانکا نے جواب دیا کہ اگر کہانی ایسی ہے جسےمیری والدہ نہیں سن سکتیں یا آپ اسے میری والدہ کے سامنے نہیں سناسکتےتو میں ایسی کسی فلم میں کام نہیں کروں گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*