بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کرپشن الزامات پر چیف جسٹس مستعفی

کرپشن الزامات پر چیف جسٹس مستعفی

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے کرپشن کے الزامات لگنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف جسٹس نے اپوزیشن کی جانب سے عائد ہونے والے الزامات کے بعد ہفتے کے روز اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا، اپوزیشن جماعتوں نے کرپشن میں ملوث ہونے پر چیف جسٹس کو آزاد عدلیہ پر دھچکا قرار دیاتھا۔

سریند کمار سینا نے حکومت کے خلاف اگست میں تاریخی فیصلہ جاری کیا تھا اور بعد میں بنگلہ دیش چھوڑ کر چلے گئے تھے، گزشتہ ماہ سے افواہیں چل رہی تھی کہ ان پر مستعفی ہونے کے لیے زور دیا جارہا ہے۔

بنگلہ دیش کے صدارتی محل کے ترجمان نے چیف جسٹس کے استعفے کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پہلے بھی استعفیٰ جمع کروایا تھا جسے منظور نہیں کیا گیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*