بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پی ایس ایل: سیمی فائنل لاہور،فائنل کراچی میں کروانے کا فیصلہ

پی ایس ایل: سیمی فائنل لاہور،فائنل کراچی میں کروانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور حیران کن طور پر کرس گیل اور آئن مورگن کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے۔

لیگ کی پانچوں پرانی ٹیموں پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے ساتھ ساتھ نئی فرنچائز ملتان سلطان نے بھی ڈرافٹنگ کے عمل میں شرکت کر کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے مالکان کو ایونٹ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2018 کے سیمی فائنل مقابلے لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے جبکہ انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کے حوالے سے کہا کہ وہ پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا ڈرافٹ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جس میں 500 مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے لیگ کی فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں کے لیے منتخب کیا۔

قانون کے تحت لاہور قلندرز کو سن سے پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے آسٹریلیا کے ٹی20 اسپیشلسٹ کرس لن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو موقع ملا جنہوں نے جنوبی افریقہ کے جین پال ڈومینی کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے اپنی باری میں جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کا انتخاب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر ایون لوئس کو نظر انداز کر کے آسٹریلیا کے شین واٹس کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا۔

پشاور زلمی نے بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شاندار انتخاب کرتے ہوئے ڈیوین براوو کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ پاکستان سپر لیگ میں اپنے پہلے انتخاب میں ملتان سلطان نے جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان، اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ورلڈ کپ فائنل میں لگاتار چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو فتح دلانے والے کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال اور ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اسکواڈ میں شامل کیا۔

پی ایس ایل ٹیموں نے گزشتہ ایڈیشن کے اپنے کھلاڑیوں میں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ موجودہ ڈرافٹس کے دوران وہ پلاٹینیئم، ڈائمنڈ اور گولڈ کی کیٹیگری میں ایک ایک کو منتخب کر لیا جبکہ یہ ٹیمیں سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری 2، 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*