بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’قریب قریب سنگل‘ اچھا تاثر جمانے میں کامیاب؟؟؟

’قریب قریب سنگل‘ اچھا تاثر جمانے میں کامیاب؟؟؟

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کی رومانٹک ٹریولنگ فلم ’قریب قریب سنگل‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام رہی۔

خیال رہے کہ ’قریب قریب سنگل‘ کو 2 دن قبل 10 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

فلم کی نمائش سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ عرفان خان کی یہ فلم بھی گزشتہ فلم ’ہندی میڈیم‘ کی طرح اچھا تاثر جمانے میں کامیاب جائے گی۔

تاہم ’قریب قریب سنگل‘ ابتدائی 2 میں اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی۔

اگرچہ نمائش کے دوسرے دن فلم کی ٹکٹس کی فروخت میں 75 فیصد اضافہ ہوا، تاہم پھر بھی فلم مجموعی طور پر 2 دن کے اندر محض 5 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہی بزنس کر پائی۔

یہ بھی پڑھیں: ’قریب قریب سنگل‘ عرفان خان کی رومانوی کہانی
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’قریب قریب سنگل‘ نے پہلے دن کوئی خاص بزنس نہیں کیا، تاہم نمائش کے دو دن بعد فلم کی کمائی میں 3 کروڑ 5 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

’قریب قریب سنگل‘ نے 12 نومبر تک مجموعی طور پر 4 کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جو انتہائی کم ہے۔

عرفان خان کی اس فلم کی 2 دن کی مجموعی کمائی اتنی کم ہے کہ رواں برس ریلیز ہونے والی متعدد فلموں کے پہلے شو کی کمائی بھی اس سے کہیں زیادہ ہے۔

’قریب قریب سنگل‘ کو زی اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’قریب قریب سنگل‘ اور عاطف اسلم
’قریب قریب سنگل‘ میں نیشنل ایوارڈ یافتہ عرفان خان کے ساتھ ملایم اداکارہ پاروتی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

دشمن اور سنگھرش جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والی ڈائریکٹر تنوجا چندرا کی اس فلم کی کہانی دو ایسے پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے، جو غیر معمولی سفر کا آغاز کرتے ہیں، لیکن ان کا یہ سفر ایڈونچرکی صورت اختیار کرجاتا ہے۔

اس فلم کے ذریعے عرفان خان نے پہلی بار کسی ملایم اداکارہ کے ساتھ کام کیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*