بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پشاور میں پولیس پر حملےمیں مطلوب دہشت گرد گرفتار

پشاور میں پولیس پر حملےمیں مطلوب دہشت گرد گرفتار


پشاور: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو آرمی اسٹیڈیم چوک کے قریب چھاپا مار کر گرفتار کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد 2014ء میں پولیس پارٹی پر حملے، کانسٹیبل کے اغواء اور قتل میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جس کی روشنی میں ملنے والی اطلاعات پر مزید کارروائی کی جائے گی

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*