بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا‘ سلمان خان

’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا‘ سلمان خان

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مداح ابھی دیوانے ہی ہورہے تھے کہ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کردیا۔

فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا جو کہ 3 سال قبل ریلیز ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’ریس 3‘ میں سلمان خان کا مرکزی کردار فائنل

فلم ’ریس ‘ اور ’ریس 2‘ کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھی جبکہ اس بات فلم سیرز کے تیسرے حصے کی ڈائیریکشن ریمو ڈی سوزا کریں گے۔

’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا‘
انٹرٹینمنٹ ڈیسک11 نومبر 2017
0
0
فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئیں گی —۔
فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئیں گی —۔
بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مداح ابھی دیوانے ہی ہورہے تھے کہ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز کردیا۔

فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا جو کہ 3 سال قبل ریلیز ہوئی۔

مزید پڑھیں: ’ریس 3‘ میں سلمان خان کا مرکزی کردار فائنل

فلم ’ریس ‘ اور ’ریس 2‘ کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھی جبکہ اس بات فلم سیرز کے تیسرے حصے کی ڈائیریکشن ریمو ڈی سوزا کریں گے۔

ریمو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ریس 3‘ کا حصہ بن کر بوبی دیول پرجوش

انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغاز ہوگیا ہے‘۔

انیل کپور بھی ان دونوں فلموں میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئے، جبکہ پہلی فلم میں اداکاراؤں میں بپاشا باسو، کترینہ کیف اور سمیرا ریڈی شامل تھیں جبکہ دوسری میں دپیکا پڈوکون، جیکولین فرنینڈز اور امیشا پٹیل نے اہم کردار ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی اپنی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کرنے پر بول پڑے

واضح رہے کہ یہ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں، تاہم تیسری فلم میں سلمان خان سیف علی خان کی جگہ لیتے نظر آئیں گے، کہا جارہا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے کیریئر کا پہلا منفی کردار بھی ادا کریں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*