بنیادی صفحہ / اہم خبریں / محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنادی


کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اتوار کی رات سے پاکستان میں داخل ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے جس کے بعد اسموگ اور شدید دھند سے متاثرہ پنجاب کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی بارشوں کا سسٹم اتوار کی رات سے پاکستان میں داخل ہو جائے گا جس کے بعد سندھ، پنجاب، خیبرپختون خوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے اور ان بارشوں کی وجہ سے اسموگ کی شدت میں نمایاں کمی بھی ہوسکتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*