کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار دانش تیموراوران کی اہلیہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘کے ذریعے پاکستانی سینما اورلوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار دانش تیمور اور ٹی وی انڈسٹری پر اپنی خوبصورتی اوراداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان کے گھر دو روز قبل دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دانش تیمور نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی۔ انہوں نے خدا کا شکر کرتے ہوئے لکھا’’ہم ایک خوبصورت اور پیارے سے بیٹے کے والدین بن گئے ہیں، مجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا‘‘۔