بنیادی صفحہ / اہم خبریں / انڈر19 ایشیا کپ؛ پاکستان کو پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بدترین شکست

انڈر19 ایشیا کپ؛ پاکستان کو پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں بدترین شکست


کوالالمپور: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان ٹیم کو افغانستان کے ہاتھوں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر صرف 57 رنز بنا پائے، پہلی دو وکٹیں بغیر کوئی رن سکور کیے گریں جبکہ تیسرا بیٹسمین مجموعے میں ایک رن جوڑ کر پویلین لوٹا، محمد طلحہ 14، محمد محسن خان اور حسان خان 12,12 رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، 5 بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 23 رنز کے عوض 6 شکار کیے، یوسف زازائی نے 13 جبکہ کپتان نوید الحق نے 21 رنز کے عوض 2,2 وکٹیں اڑائیں۔
افغانستان نے9.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز کا ہدف عبور کر لیا، ناصر وحدت 25 رنز پر ناقابل شکست رہے، رحمان اللہ گرباز نے 13 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی، حسان خان اور محمد حماد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*