بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نوازشریف اپنی ذات کے لئے ملکی سلامتی داؤ پر لگا رہے ہیں، آصف زرداری

نوازشریف اپنی ذات کے لئے ملکی سلامتی داؤ پر لگا رہے ہیں، آصف زرداری

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی ذات اور خاندان کے لئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جس ملک کے ریاستی ادارے تباہ ہوجائیں وہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجاتا ہے اور اس کا حال افغانستان، عراق اور لیبیا جیسا ہوجاتا ہے، نوازشریف بھی ملکی اداروں کے ساتھ تصادم کا خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور پاکستان کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں ملک کسی سے بھی سنبھل نہی پائے گا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*