بنیادی صفحہ / اہم خبریں / غیر معمولی لچک کے حامل پاکستانی بچے کی دنیا بھر میں دھوم

غیر معمولی لچک کے حامل پاکستانی بچے کی دنیا بھر میں دھوم


غیر معمولی لچک کے حامل پاکستانی بچے نے اپنی گردن کو 180 ڈگری تک گھما کر پوری دنیا کو حیران کردیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ محمد سمیر کو خدا نے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے اور اس کی ہڈیوں میں اس قدر لچک ہے کہ وہ نہ صرف اپنی گردن کو 180 ڈگری تک موڑ سکتا ہے بلکہ جسم کے دیگر اعضاء کو بھی اپنی مرضی کے مطابق حرکت دے سکتا ہے۔

سمیر اپنے ہاتھوں کی مدد سے سر کو 180 ڈگری تک گھماتا ہے اور اسے امید ہے کہ اس صلاحیت کی بنیاد پر اسے ایک دن ہالی ووڈ فلم میں کوئی کردار مل سکے گا۔

سمیر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ کام کرتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ اس کی بہنیں اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ وہ کہتا ہے کہ ’’میں اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سخت محنت کررہا ہوں اور ساتھ ہی جمناسٹک اور اداکاری کے شعبے میں بھی بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ مجھے بہتر مواقع مل سکیں اور میں بہتر طریقے سے اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرسکوں‘‘۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*