بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فری لانسنگ: ہنرمند افراد کےلیے امید کی کرن

فری لانسنگ: ہنرمند افراد کےلیے امید کی کرن


پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں برسرِ روزگار افراد کو بھی نوکری سے نکالے جانے کا خدشہ ہر وقت رہتا ہے۔ ملازمت دینے والے اداروں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں کم پیسوں میں بہترین ملازم مل جائے۔ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے کئی ہنرمند افراد روزی روٹی کےلیے ایسی ملازمت کرنے کی ہامی بھی بھر لیتے ہیں جہاں تنخواہ ان کے ہنر کے مطابق نہیں ہوتی۔
2016 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 53 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔ یہ شرح گزشتہ 13 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ موجود ہے۔
اس بے یقینی کی کیفیت میں یہ لازم ہوگیا ہے کہ ہنرمند انسان اپنے ہنر کو بروئے کار لاکر محفوظ اور بہتر کمائی کے مواقع پیدا کرے جس سے نہ صرف اس کی ذاتی معاشی حیثیت بہتر ہو بلکہ ملک و قوم کو بھی فائدہ ہو۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*