بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سعودی عرب پر حملوں کیلیے حوثی باغیوں کو ایران میزائل فراہم کررہا ہے، امریکا

سعودی عرب پر حملوں کیلیے حوثی باغیوں کو ایران میزائل فراہم کررہا ہے، امریکا


اشنگٹن: امریکا نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ سعودی عرب پر حملوں کے لیے یمن میں حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کررہا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلی نے ایک اجلاس میں کہا کہ جولائی میں حوثی باغیوں نے یمن سے سعودی عرب پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا اور وہ میزائل ایران نے فراہم کیے تھے۔ سعودی عرب نے جومعلومات فراہم کی ہیں اس کے مطابق حوثی باغیوں نے جو ایرانی میزائل داغے تھے اس کا نام ’قیام‘ تھا، یہ میزائل یمن میں کشیدگی سے پہلے موجود نہیں تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب حملے کے لیے استعمال ہونے والا میزائل بھی ایرانی ساختہ لگتا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ ایران حوثی باغیوں کو مدد فراہم کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ ایران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند کرے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*