بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد


ریاض: کرپشن کے الزام میں گرفتار 11 سعودی شہزادوں، وزرا اور حکومتی عہدیداروں سمیت تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے۔
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار تمام افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئےہیں۔ سعودی عرب کے مرکزی بینک کے مطابق گرفتارافراد کی کمپنیاں معمول کے مطابق کام کررہی ہیں اور ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم کا اثرمعیشت پر نہیں پڑے گا۔ سعودی مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام کمپنیاں اور بینک معمول کے مطابق کام جاری رکھیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*