بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اے جے اسٹائلز اچانک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کیسے بن گئے؟ وڈیوملاحظہ کریں

اے جے اسٹائلز اچانک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کیسے بن گئے؟ وڈیوملاحظہ کریں

ڈبلیو ڈبلیو ای میں لگ بھگ 6 ماہ بعد انڈین نژاد ریسلر جندر مہل کی حکمرانی حیران کن طور پر اچانک اے جے اسٹائلز کے ہاتھوں ختم ہوگئی۔

جی ہاں اے جے اسٹائلز نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ مقابلے میں جندر مہل کو شکست دے کر ٹائٹل دوسری بار اپنے کندھے پر سجا لیا ہے۔

جندر مہل نے مئی میں رینڈی اورٹن کو غیرمتوقع طور پر شکست دے کر پہلے انڈین نژاد ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور 170 دن تک وہ چیمپئن رہے۔

مزید پڑھیں : پہلی بار ایک بھارتی ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن

تاہم اب اے جے اسٹائلز نے چیمپئن شپ جیت کر سروائیور سیریز میں یونیورسل چیمپئن بروک لیسنر سے مقابلے کے لیے اپنی نشست محفوظ کرالی ہے اور یہ دونوں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

اور جندر مہل سے اچانک ٹائٹل لینے کے پیچھے بھی ایک وجہ ہے اور وہ بھی یہی ہے کہ اے جے اسٹائلز اور بروک لیسنر کے درمیان مقابلہ زیادہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 2017 میں سب سے زیادہ کمانے والے ریسلر

اور ڈبلیو ڈبلیو ای کا ارادہ ہے کہ دسمبر میں جب کمپنی کے لائیو ایونٹ بھارت میں ہوں گے تو یہ چیمپئن شپ ایک بار پھر جندر مہل جیت لیں تاکہ اس کی مقبولیت اس ملک میں بڑھے۔

جان سینا کی واپسی
کئی ماہ سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے غائب سولہ بار کے چیمپئن جان سینا بھی سروائیور سیریز میں ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

رومن رینز کے ہاتھوں شکست کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای سے وقفہ لینے والے جان سینا اس ایونٹ میں اسمیک ڈاﺅن کی پانچ رکنی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*