بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی رضا عابدی مستعفی


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پارلیمان سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

علی رضا عابدی عراق گئے ہوئے ہیں، جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

علی رضا عابدی نے کہا کہ پارٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑ رہا ہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ اتحاد کے اعلان کے فوری بعد ہی پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ‘کربلا کی مقدس سرزمین سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات میں ایم کیو ایم پاکستان اور قومی اسمبلی کی نشست این اے-251 سے استعفے کا اعلان کرتاہوں’۔

انھوں ںے ایم کیوایم اور پی ایس پی کے اتحاد کا نام لیے بغیر استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ میرے یقین کے مطابق نہیں ہے جس کے لیے کھڑا ہوں’۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*