بنیادی صفحہ / اہم خبریں / امریکی صدر کے دورہ چین کے موقع پر 9 ارب ڈالر کے 20 معاہدوں پر دستخط

امریکی صدر کے دورہ چین کے موقع پر 9 ارب ڈالر کے 20 معاہدوں پر دستخط


مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کے 20 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرتجارت ولبر روس اور چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ہونے والی تقریب میں ان معاہدوں پر دستخط کیے تاہم ان کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔

وانگ یانگ نے معاہدوں پر دستخط کے بعد کہا کہ یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل وارم اپ ہونے کا ایک عمل تھا جبکہ جمعرات کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی باضابطہ ملاقات میں مزید بڑے معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن میں قدرتی گیس اور سویابین کی برآمدات بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ سب سے پہلے وہ جاپان پہنچے تھے جس کے بعد جنوبی کوریا اور اب چین میں موجود ہیں۔ امریکی صدر کے دورے کا مقصد ایشیائی ممالک سے تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانا اور شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے خدشات آگاہ کرنا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*