بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پنجاب میں سموگ کے باعث ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی

پنجاب میں سموگ کے باعث ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی


ویسٹ انڈیز کا دورہ ملک بھر کے مختلف علاقوں بالخصوص صوبہ پنجاب سموگ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی دورہ پاکستان پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ پی سی بی سیریز کے التواءکا باضابطہ ا اعلان 48 گھنٹوں میں کر دے گا۔
خیال رہے کہ ملک کے مختلف علاقے بالخصوص صوبہ پنجاب ان دنوں شدیدسموگ کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں متعدد افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔آلودہ دھند اور اسموگ نے سفری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ حد نگاہ بہت کم ہوگئی ہے۔
گذشتہ دنوں حکومت پنجاب نے آلودہ دھند اورسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جبکہ فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی۔
بعدازاں سری لنکن ٹیم نے بھی لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*