بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نیب ریفرنس؛ نواز شریف، مریم اور صفدر احتساب عدالت میں پیش

نیب ریفرنس؛ نواز شریف، مریم اور صفدر احتساب عدالت میں پیش


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر مالی بدعنوانی سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کررہے ہیں اور شریف خاندان کے خلاف دائر تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواستوں پر بحث جاری ہے۔ اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔
سابق وزیراعظم نے گزشتہ سماعت میں عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائے تھے۔ گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلہ نہ ملنے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق نوازشریف کی درخواست منظور کی ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے لیے وطن واپسی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے۔
ان مقدمات میں نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے لگائی گئی ہے جو غیرقانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزمان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*