بنیادی صفحہ / اہم خبریں / موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، نواز شریف

موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے بھاگنے والے اور وہیں جو بھاگ چکے ہیں تاہم موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی اور پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور دیگر سے ملاقات کے بعد صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ مری کے لئے روانہ ہوگئے۔

پنجاب ہاؤس میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا کہ عوام کے ساتھ ایک رشتہ قائم ہے اور امید ہے کہ عوام ایک بار پھر اعتماد کریں گے، 7 سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑ سکی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے، عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اور آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگنے والے اور لوگ ہیں، جنہوں نے بھاگنا تھا وہ بھاگ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت شریف خاندان کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی 10 سماعتیں کرچکی ہے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 4 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*