بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شوٹنگ چمپئن شپ ،ایران میں حجاب کی پابندی پربھارتی کھلاڑی دستبردار

شوٹنگ چمپئن شپ ،ایران میں حجاب کی پابندی پربھارتی کھلاڑی دستبردار


ہر ان (این این آئی)ایران میں ایشین ایئرگن شوٹنگ چمپئن شپ کے ڈریس کوڈ میں شامل حجاب پراعتراض کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی نے اپنا نام واپس لے لیا ۔

ویسٹ انڈیز نومبر کی بجائے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا چاہ رہی ہے:زینب عباس
بھارتی میڈیاکے مطابق ایران میں ایشین ایئرگن شوٹنگ چمپئن شپ ڈریس کوڈ میں شامل حجاب لینے سے بھارتی شوٹر’’ حناسدھو ‘‘نے انکارکردیا۔حنا سدھو کا کہنا تھا کہ سیاحوں، غیرملکیوں کوحجاب لینے پرمجبورکرناکھیل کی روح کیخلاف ہے اور انہوں نے اس پابندی کیخلاف اپنا نام چمپئن شپ سے واپس لے لیاہے۔دوسری جانب بھارتی رائفل ایسوسی ایشن کے صدرراجندراسنگھ کا کہناہے کہ ایرانی شوٹنگ فیڈریشن کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ہم ایرانی ثقافت اورروایات کااحترام کرتے ہیں اور تمام خواتین شوٹرزنے ’’ حجاب‘‘ کے ڈریس کوڈ کوتسلیم لیا ہے تاہم ایران میں یہ ایشین ایئرگن شوٹنگ چمپئن شپ کے مقابلے دسمبرمیں منعقدہوں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*