بنیادی صفحہ / اہم خبریں / دورہ جاپان، امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے لباس پر تنقید

دورہ جاپان، امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے لباس پر تنقید


ٹوکیو :جاپانی ایوانکا ٹرمپ کے انداز کے بہت بڑے پرستار ہیں، جاپان کے دورے میں جہاں ایوانکا توجہ کا مرکز بنی وہی ان کے اسٹائل اور ڈریسنگ پر بھی جاپان میں بحث ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل ہی ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جاپان پہنچ گئیں، ایوانکا ٹرمپ نے ٹوکیو وومن امپورمنٹ نام سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کیا۔

ایوانکا کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہمارا سسٹم کام کرنے کی خواتین کو مناسب عزت اور احترام دینے میں ناکام ہوچکا ہے لیکن خواتین کو ہراساں کرنا بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سیمینار میں پہنے گئے ایوانکا کے لباس اور خطاب کے دوران حاضری کم ہونے پر بھی کڑی تنقید کی گئی اور میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہلکے گلابی رنگ کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا گیا اور حاضری کم ہونے پر ان کا خوب مذاق اڑایا گیا ، کہا گیا کہ ایوانکا نے خالی کرسیوں سے خطاب کیا

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*