ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔
بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’برفی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے پہچان بنانے والی ادکارہ الیانا ڈی کروز نئی فلم ’بادشاہوں‘ کی کامیابی کے بعد اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹریو میں اداکارہ نے ایسا انکشاف کیا جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو کے دوران الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا کہ وہ ’دسمارفک‘ نامی بیماری کا شکار تھی اور اسی وجہ سے وہ ہر وقت ڈپریشن میں مبتلا رہتی تھیں جس کی وجہ سے ذہن میں مختلف خیال زیرگردش رہتے تھے اور ایسے میں کئی بار خودکشی کا خیال بھی آیا، یہاں تک کہ ایک بار تو خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*