بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ن لیگ نے اپنی قبر خود کھودی، میاں صاحب شاخ کو کاٹ کاٹ کر اس حال پر پہنچے ہیں: شیری رحمان

ن لیگ نے اپنی قبر خود کھودی، میاں صاحب شاخ کو کاٹ کاٹ کر اس حال پر پہنچے ہیں: شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اس مقام پر کسی سیاسی جماعت یا شخصیت نے نہیں پہنچایا بلکہ اداروں سے ٹکراﺅ کرکے انہوں نے خود ہی اپنی قبر کھودی ہے، نواز شریف جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسی کو خود ہی کاٹ کاٹ کر وہ اس حال پر پہنچے ہیں۔

افغانستان میں پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال قتل، دفتر خارجہ کی شدید مذمت

نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ابھی بھی اداروں سے ٹکراﺅ کی اپنی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ اداروں سے ٹکراﺅ کی پالیسی ہی کی بدولت مسلم لیگ (ن) آج اس حال پر پہنچی ہے۔ پی پی رہنما ءکے اس الزام کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن پاکستان کا مستقبل اس سسٹم کے چلتے رہنے میں ہے اور خدارا ان لوگوں کی نہ سنیں جو اس سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری کی بات کاٹتے ہوئے شیری رحمان نے ان سے پوچھا کہ کن لوگوں کی نہ سنیں ؟ آپ کا جھمکا کس نے چرایا ہے؟ طلال چوہدری نے جوابا کہا کہ خورشید شاہ دن کو سپیکر قومی اسمبلی کو کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے اور شام کو کہتے ہیں کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ شیری رحمان نے پروگرام میں کہا کہ ہمارے جھمکے تو سلامت ہیں اب مسلم لیگ(ن) خود تلاش کرے کہ اس کا جھمکا کس نے چرایا ہے؟ یہ عوام کے جھمکے چرا کر لے گئے اور اب انہیں اپنے جھمکوں کی فکر لگی ہوئی ہے،لیگی قیادت عوام کے ساتھ ایسا نہ کرتی تو ان کا بھی یہ حال نہ ہوتا.

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*