بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شامی صوبے دیرالزورمیں کاربم دھماکہ‘ 75 افراد ہلاک

شامی صوبے دیرالزورمیں کاربم دھماکہ‘ 75 افراد ہلاک


شام کے صوبے دیرالزور میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کار بم حملے میں 75 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ شامی صوبےدیرالزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو پناہ گزینوں کے ہجوم سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کار بم دھماکے میں 140 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ داعش کے حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 140 افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شامی ٹی وی پراعلان کیا گیا تھا کہ صدر بشارالاسد اور ان کی حامی ملشیاوں نے دیرالزور صوبے کو داعش کے قبضے سے چھڑا کر اس پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 2 جولائی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*