بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’’سنی اتحاد بن گیا تو تیسری بڑی سیاسی قوت ابھر کر سامنے آئے گی‘‘ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامدسعیدکاظمی کا پی ایف پی سیمینار سے خطاب

’’سنی اتحاد بن گیا تو تیسری بڑی سیاسی قوت ابھر کر سامنے آئے گی‘‘ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامدسعیدکاظمی کا پی ایف پی سیمینار سے خطاب


’ملکی سیاست میں چھوٹی سیاسی جماعتوں کوکام کرنے کاموقع دیاجائے ،سیاستدانوں میں اقتدار کی ہوس نہیں ہونی چاہئے عوامی خدمت کا جذبہ پروان چڑھے گا تو پاکستان ترقی کریگا ‘‘سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامدسعیدکاظمی نے پاکستان فلاح پارٹی کی جانب سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایف پی نے مختصروقت میں اپنی تنظیم سازی پورے ملک میں مکمل کی ، خوشی ہے انجمن طلباء اسلام کے سابقین کو اپنا پلیٹ فارم میسر آیا ،عام انتخابات میں سنی اتحاد بنا تو تیسری بڑی طاقت کے طور پرہم سیاسی منظرپرابھریں گے۔پی ایف پی کے سیمینارکی صدارت ڈپٹی سیکرٹری پنجاب عطامحمدقصوری نے کی۔ اس موقع پر سنےئرنائب صدرحافظ زاہدرازی،سائیں ناصرعباس قادری ایڈووکیٹ،صدر لاہور ڈویثرن رانامحمدنعیم خان،جنرل سیکرٹری ندیم منیرسعیدی،جمعیت علماء پاکستان لاہورکے صدر مولانانعیم جاویدنوری،لاہورٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر میاں مشتاق احمدودیگر بھی موجود تھے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*