دمشق (آن لائن)داعش نے مشرقی شام میں شامی پناہ گزین کیمپ پر کار بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ن لیگ نے اپنی قبر خود کھودی، میاں صاحب شاخ کو کاٹ کاٹ کر اس حال پر پہنچے ہیں: شیری رحمان
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں کام کرنے والے برطانوی نگراں ادارے کے صدر رامی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ دیر الزور کے مشرقی علاقے میں ہونے والے حملے میں بچوں سمیت 75 افراد ہلاک ہوئے، تمام مقتولین شامی مہاجرین تھے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 140 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شامی فوج داعش کے قبضے میں موجود آخری شہری علاقے البو کمال کی سرحد تک پہنچ چکی ہے۔ داعش کے قبضے سے عراق اور شام کے بڑے حصے کو آزاد کرائے جانے کے باوجود اس قسم کے حملے اس بات کا ثبوت ہیں کے داعش اب بھی خطرناک حملے کی صلاحیت رکھتی ہے۔