بنیادی صفحہ / اہم خبریں / جن سے قرضے لئے انہوں نے ہمیں ایران سے گیس نہیں لینے دی:عمران خان

جن سے قرضے لئے انہوں نے ہمیں ایران سے گیس نہیں لینے دی:عمران خان


پی ٹی آئی چیرمین کا کہنا ہے کہ ہمیں قرضے د ینے والو ں نے ا یران سے گیس لینے کی اجازت نہ دی،ایران نے گیس لائن بنائی اگرہم لے لیتے توایل این جی سے سستی پڑتی،جو قرضہ دیتا ہے وہ آپ کی آزادی لے لیتا ہے،ہم اپنی خارجہ پالیسی بنائیں گے کسی کی پروانہیں کریں گے،ہمیں کسی کے آ گے نہیں جھکنانہ ہی قرضے مانگنے ہیں،ہمیں پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

ترکی نے پاکستانیوں سمیت 310 مہاجرین یونان جانے سے روک دئیے
اٹک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ دنیا میں ہر ملک میں دو قسم کی سیاست ہوتی ہے،ایک وہ جو خود کےلئے کام کرتے ہوہیں اور دوسرے وہ جو لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں،جو اپنے لئے پیسے بنانے کے لئے سیاست میں آتے ہیںایسے مفاد پرستوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں،انسانیت کے لیے کام کرنےوالوں کو اللہ نے عزت دی۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ایسی پالیسی بنائیں گے کہ 10کروڑپاکستانیوں کوغربت سے کیسے نکالناہے، صرف قوم کا سوچنے والوں کو اپنی کابینہ میں وزیر بنائیں گے،ہماری جماعت میں صرف وہی لوگ آئیں گے جو عوام کی خدمت کریں گے۔
زرداری اورشریف اپنے لیے بیٹنگ کرتے ہیں پاکستان کیلیے کبھی نہیں کھیلایہ دونوں اقتدار سے پہلے کیا تھے،آج ان کے پاس پیسہ کہاں سے ا ٓیا؟نوازشریف کہتاہے کر پشن روکیں گے تو ترقی رک جائےگی ،نواز شریفیہ بھی کہتا ہے کہ میرااحتساب عوام کرے گی۔
عمران خان کاایک بار پھر قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قبل از وقت انتخابات جمہوریت کا حصہ ہے ،حکومت کو بار بار کہہ رہے ہیں جلدی الیکشن کرائے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*