بنیادی صفحہ / اہم خبریں / امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ‘ 27 افراد ہلاک


ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکساس کی ولسن کاؤنٹی میں سدرلینڈ اسپرنگز کے فرست بیپٹسٹ چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 27 افراد ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی مارا گیا۔

مقامی میڈیا کےمطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں عبادات کی جا رہی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*