افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں پاکستانی قونصل خانے کے اہلکار رانا نیر کو قتل کر دیا گیا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا نیر کو جلال آباد میں ان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے افغانستان میں پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔