بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اثاثہ جات ریفرنس؛ نیب کی چوہدری برادران سے ایک گھنٹے تک تفتیش

اثاثہ جات ریفرنس؛ نیب کی چوہدری برادران سے ایک گھنٹے تک تفتیش


لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے نیب لاہور کے سامنے پیش ہو کر اپنے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل نیب میں جمع کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ چوہدری برادران نے اپنے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل نیب میں جمع کرادی اور ایک گھنٹہ تک نیب میں موجود رہے، جبکہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے 3 افسران نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کا بیان ریکارڈ کیا۔ نیب لاہور نے چوہدری برادران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورغیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں آج طلب کررکھا تھا۔
نیب لاہور نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو سمن جاری کیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان 6 نومبر کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کراپنے اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری برادران کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
واضح رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے، گوادر میں زمینوں کی ناجائز الاٹمنٹ اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں ۔ نیب نے ان کے خلاف یکم جنوری 2000ء کو ریفرنس دائر کیا تھا جب کہ تحقیقات کا آغاز 12 اپریل 2000ء میں کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*