بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عمران خان نے پھر اسلام آباد کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی

عمران خان نے پھر اسلام آباد کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی

اوباڑو:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاجلسے سےخطاب

Posted by Geo News Urdu on Sunday, November 5, 2017

اوباڑو: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرپشن کے گاڈ فادر ہیں، اگر کرپشن کے گارڈ فادرز کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو پورا پاکستان اسلام آباد آئے گا۔

اوباڑو میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے تاہم اب سندھ کے لوگ جاگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے، سندھ کے لوگ سارے پاکستان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرپشن کے گاڈ فادر ہیں، نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سےباہر پڑا ہے۔

عمران خان نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہا ایسے کسی شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسا اور کاروبار پاکستان میں نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ مغرب میں کوئی لیڈر ایسا نہیں جس کا پیسا اور جینامرنا باہر ہو، مغرب میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اس کا بزنس باہر ہو۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے19 شوگر ملوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، چوروں نےسندھ کے لوگوں کا خون چوسا ہے، آپ کو ان ڈاکوؤں کا سوشل بائیکاٹ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے نواز شریف اور زرداری کو این آر او دیا تھا لیکن اب قوم کوئی این آر او قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ کو بچانے کیلیے قانون آیا تو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کا پیسا اسکولوں اور اسپتالوں پر خرچ ہوگا، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پر پیسا خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی پولیس بنائیں گے جس پر عوام کو اعتماد ہوگا، خیبرپختونخوا میں 70 فیصد جرائم کم ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کا رہن سہن دیکھ کر لگتاہے ان کے تیل کے کنویں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے سندھ میں جاؤں گا، گاؤں گاؤں جاؤں گا، اگلے پانچ سال زرداری کو ظلم نہیں کرنے دوں گا۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’میں نے شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا،

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*