اوباڑو:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جلسے سے خطاب لائیو#PakNews
Posted by Pak News on Sunday, November 5, 2017
اوباڑو: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ظلم سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے تاہم اب سندھ کے لوگ جاگ گئے ہیں۔
اوباڑو میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جاگی ہوئی قوم سامنے نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرپشن کے گاڈ فادر ہیں، نواز شریف کا 3 سو ارب روپے ملک سےباہر پڑا ہے۔
عمران خان نے جلسے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہا ایسے کسی شخص کو ووٹ نہیں دینا جس کا پیسا اور کاروبار پاکستان میں نہ ہو۔
پاکستان تحریک انصاف ان دنوں مسلسل جلسے کررہی ہے جو پی ٹی آئی کی آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ روز بھی اس سلسلے میں خانیوال میں جلسہ کیا گیا تھا۔