امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ ایشیا کے پہلے مرحلے میں تین روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر یہ پہلا طویل غیر ملکی دورہ ہے جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن جائیں گے۔

امریکی صدر دورہ ایشیا کے پہلے مرحلے میں جاپان پہنچے، جہاں انہوں نے یوکوٹا کے فضائی اڈے پر امریکی اور جاپانی فوجیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی آمر آزادی کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کا عزم متاثر نہیں کرسکتا۔

بعد ازاں امریکی صدر نے ٹوکیو گالف کلب میں جاپانی وزیراعظم کے ساتھ گالف کھیلی۔

امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم ک شینزو ایبے کے درمیان کل ملاقات ہوگی جس کے دوران شمالی کوریا سمیت اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے میں فلپائن میں ہونے والی مشرقی ایشیائی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*