اوباڑو: پاکستان تحریک انصاف کا اوباڑو میں جلسہ جاری ہے جہاں کچھ دیر بعد پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف ان دنوں مسلسل جلسے کررہی ہے جو پی ٹی آئی کی آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ روز بھی اس سلسلے میں خانیوال میں جلسہ کیا گیا تھا۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مائنس ہوچکے ہیں کیوں کہ انہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’نواز شریف آج کل اداروں پر حملے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ سازش ہوگئی،آپ کے خلاف سازش نہیں ہوئی، یہ اللہ کی پکڑ ہے‘‘۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*