چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد نے سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کو لاہور قلندرز کا​ایڈوائزر بنانے کا اع​لان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا فواد نے بتایا کہ انہوں نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سےلاہور قلندرز کا حصہ بننےکی درخواست کی تھی،جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

رانا فواد نے کہا، ‘انضمام الحق کوقلندرزکی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں’۔

اس موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ انہیں کرکٹ میں 35 سال ہوگئے لیکن انہوں نے لاہور قلندرزجیساکام نہیں دیکھا، ‘مجھے لاہور قلندرزکے سا​تھ شامل ہونے پر فخر ہے’۔

پریس کانفرنس کے موقع پر سی ای او راناعاطف اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘لاہوریوں نے مجھے ہیرو بنادیا، لاہور قلندرز اس مرتبہ پی ایس ایل میں مایوس نہیں کرےگی، دما دم مست قلندر ہوگا’۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*