بنیادی صفحہ / اہم خبریں / یمن سے سعودی عرب پر ہونے والا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

یمن سے سعودی عرب پر ہونے والا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام


سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یمن میں حوثی قبائل کی جانب سے ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کیے گئے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ یمن کے حوثی قبائل نے سعودی عرب کے دارالحکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق یمن سے فائر کیا جانے والے بیلسٹک میزائل کو اینٹی میزائل نظام کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے بعد اسے ریاض کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کنگ خالد کی حدود میں گرا لیا گیا، جو دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم اس سے کسی بھی قسم کا مالی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی پریس ایجنسی نے عرب ممالک کے اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے حوالے سے کہا کہ گذشتہ روز ’یمن کی حدود سے ایک بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی جانب فائر کیا گیا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میزائل آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے فائر کیا گیا تھا جسے ہمارے ایک اینٹی میزائل نظام نے نشانہ بنایا اور وہ ریاض ایئرپورٹ کی حدود میں گرادیا گیا تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*