بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ٹوبہ ٹیک سنگھ:کاروں کاری کا مبینہ الزام، چار بچوں کا باپ محبوبہ سمیت قتل

ٹوبہ ٹیک سنگھ:کاروں کاری کا مبینہ الزام، چار بچوں کا باپ محبوبہ سمیت قتل


ٹوبہ ٹیک سنگھ: محبوبہ سے ملاقات کیلئے جانے والےچار بچوں کے باپ کو لڑکی سمیت قتل کردیا گیا،پنجاب کے علائقے ٹوبہ ٹیگ سنگ چک نمبر 331گ ب کا رہائشی نوجوان سندر خان گزشتہ شب مبینہ طور پر نواحی چک نمبر 314گ ب میں رمشاءبی بی سے ملاقات کیلئے آیا تھا ،دونوں کو ایک ساتھ کمرے میں دیکھ کر لڑکی کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر کاروں کاری کا الزام دیتے ہوئے دونوں کے سروں میں گولیاں مار کر انہیں قتل کردیا‘ بعد میں افواہ اڑا دی کہ سندر خان نے رمشاءبی بی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کی ۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز سندر خاں رات کے وقت رمشاءبی بی سے ملاقات کیلئے آیا تھا اور دونوں ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے ،شک گزرنے پر اہل خانہ کمرے میں گئے تو دونوں کو کمرے میں ایک ساتھ سویا پاکر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا ،اور اس واردات کو قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ،تھانہ چٹیانہ پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیں ،اور کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کیلئے مقتولہ رمشا بی بی کے والد کو گرفتار کرلیا۔پولیس تفتیش کے مطابق سندر خان چار بچوں کا باپ تھا اور رمشا سے شادی کا خواہشمند تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*