بنیادی صفحہ / اہم خبریں / وہاڑی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک، 2 ساتھی فرار

وہاڑی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک، 2 ساتھی فرار


وہاڑی: میلسی کےعلاقے بن موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاڑی میں میلسی کےعلاقے بن موڑکےقریب پولیس نے ڈاکوؤں کی اطلاع پرچھاپہ مارا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جب کہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوہلاک اوراس کے 2 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ فرارساتھیوں کی بھی تلاش جاری ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*