بنیادی صفحہ / شوبز / مسلسل کیٹ واک کرنے کے باعث خوبرو ماڈل چل بسیں

مسلسل کیٹ واک کرنے کے باعث خوبرو ماڈل چل بسیں


چین میں ایک فیشن شو کے دوران کئی دنوں تک یومیہ مسلسل 13 گھنٹے تک کیٹ واک کرنے کے باعث 14 سالہ روسی ماڈل کوما میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسیں۔

یورپ کے ساتھ لگنے والی سرحد کے قریب موجود روسی شہر پرم سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ والادا زوبا گزشتہ تین ماہ سے چین کے شہر شنگھائی میں موجود تھی۔

وہ ایک معاہدے کے تحت شنگھائی فیشن شو کا حصہ بنی تھیں، مگر اس معاہدے میں ان کی میڈیکل انشورنس نہیں تھی۔

کم عمر ماڈل ولادا زوبا کی ہلاکت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، تاہم اب روسی حکام نے ان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے چل بسنے کی کرمنل انویسٹی گیشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سائبرین ٹائمز نے گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو سب سے پہلے والادا زوبا کی ہلاکت کی خبر شائع کی۔

خبر کے مطابق والادا زوبا فیش شو میں مسلسل 13 گھنٹوں تک کیٹ واک کرنے کے دوران تھکاوٹ کا شکار تھیں، جب کہ جس دن وہ کوما میں گئیں اس دن بھی کیٹ واک سے قبل انہیں بخار تھا۔

بخار میں ہی کیٹ واک شروع کرنے کے ایک منٹ بعد وہ اسٹیج پر گر کر بے ہوش ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق والادا زوبا 2 دن کوما میں چلی گئیں، جس کے بعد بالآخر وہ چل بسیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*