بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سعودی شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی

سعودی شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سعودی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں نوتشکیل شدہ اینٹی کرپشن کمیٹی نے کرپشن کےالزام میں 11 شہزادوں اور 38 موجودہ اور سابق وزرا کو گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار سعودی شہزادوں میں کھرب پتی الولید بن طلال بھی شامل ہیں جنہوں نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل الولید بن طلال کی گرفتاری اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سعودی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ہے۔

شہزادہ الولید بن طلال کی کمپنی کے شیئرز کی قیمتیں 10 فیصد تک گرگئی ہیں

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*