بنیادی صفحہ / اہم خبریں / خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والا نوجوان جوڑا قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والا نوجوان جوڑا قتل


خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والے نوجوان جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

’مجھے کیوں نکالا‘ کے بعد پشاور کے شہری نے اپنی گاڑی پر ایسے الفاظ لکھوا دیے کہ پولیس نے فوری طور پر پکڑ لیا، کیا لکھا تھا ؟ جان کر آپ کا بھی رونے کو دل کرے گا
مقامی ذرائع کے مطابق اچر کلے کے رہائشی داد نامی نوجوان اور مسما ۃ (س) تقریبا 2 سال قبل نکاح در نکاح کرنے کیلئے اپنے آبائی علاقے سے فرار ہوکر کسی دوسرے شہر میں آباد ہوگئے۔ دونوں میاں بیوی واپس اپنے گاوں آئے تو انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول داد پولیس اہلکار تھا جس کو خاتون کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔
پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک مقتولین کے ورثا کی جانب سے لاشوں کو لینے کیلئے پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*