بنیادی صفحہ / اہم خبریں / آزاد کشمیرمیں مسافروین گھائی میں گرگئی‘ 5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیرمیں مسافروین گھائی میں گرگئی‘ 5 افراد جاں بحق


مظفرآباد : میرپور آزاد کشمیر میں مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں پنجواڑا کے قریب مسافر وین تیزرفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین سمیت 5 افراد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*